
corona
پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد سے کم پر برقرار ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 9 اموات ،414کیسز رپورٹ کئے گئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی )نے ملک میں جاری کورونا وبا کی صورتحال کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں ، جس کے مطابق ملک میں 24گھنٹے میں کورونا سے مزید 9 افراد انتقال کرگئے ، جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات 28 ہزار 737 ہوگئیں۔این سی اوسی کے مطابق 24 گھنٹے میں 42ہزار381 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے 414 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، اس دوران کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 0.97 فیصد رہی۔نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا کے 896 زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 85 ہزار 254 تک پہنچ گئی ہے۔اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 75 ہزار820 ، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 185، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار 075 اور بلوچستان میں 33 ہزار484 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 722، گلگت بلتستان میں 10 ہزار412 اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار556 کیسز سامنے آچکے ہیں۔