
ch hussain elahi
پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما ورکن قومی اسمبلی چوہدری حسین الٰہی سے پاکستان میں تعینات جنوبی افریقہ کے ہائی کمشنراور بیلجیئم سفارتخانے کے فرسٹ سیکرٹری نے ملاقات کی۔اس موقع پر چوہدری حسین الٰہی نے جنوبی افریقہ میں اومی کرون سے جانوں کے ضیاع پر جنوبی افریقی سفیر سے اظہار افسوس کیا اور کہا کہ پاکستان افریقی بھائیوں کی ہر قسم کی مدد کیلئے تیار ہے ۔ ملاقات میں جنوبی افریقہ کے ہائی کمشنراور بیلجیئم سفارتخانے کے فرسٹ سیکرٹری نے مسلم لیگ (ق) کے قائد چوہدری شجاعت حسین کی طبیعت کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔