
umar jaral
وزیراعظم عمران خان سے آرٹسٹ عمر جرال کی ملاقات ،عمر جرال نے اپنے ہاتھوں سے پینٹ کیے پوٹریٹ وزیراعظم کو پیش کیے۔تفصیلات کے مطابق منگل کو وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ و زیراعظم عمران خان سے آرٹسٹ عمر جرال نے ملاقات کی ۔عمر جرال نے اپنے ہاتھوں سے پینٹ کیے پوٹریٹ وزیراعظم کو پیش کیے۔اعصابی بیماری کے شکار نوجوان عمر جرال میں ان کی ٹیچر نے پینٹنگ کا شوق پیدا کیا اور وہ رنگوں سے کھیلتے کھیلتے آرٹسٹ بن گئے۔