PK Press

ساتویں پی ایس ایل کے انعقاد میں تاخیر کا امکان

psl7

psl7

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے معاملات میں تیزی نہ آ سکی، کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کے لیے رجسٹریشن ، ٹریڈنگ اور ری ٹینشن سمیت دیگر تمام معاملات تاخیر کا شکار ہیں۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی کھلاڑیوں کی ٹریڈنگ اور ری ٹینشن کا عمل بھی شروع کیا جانا ہے اس کے علاوہ پی ایس ایل ڈرافٹنگ کے لیے8 سے 10 دسمبر کی تاریخیں تجویزکی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈرافٹنگ اب14 اور15 دسمبر کو ممکن ہو سکتی ہے، پی ایس ایل کے آغاز کے لیے 26 جنوری کی تاریخ تجویز کی گئی تھی۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کراچی میں پی ایس ایل کے آغاز میں 3سے4دن کی تاخیر ہوسکتی ہے،غیر ملکی لیگ کے ساتھ تاریخیں متصادم ہونے پر رجسٹریشن میں مشکلات درپیش ہیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

قومی ایئرلائن کی براہ راست پروازوں پر عائد پابندی کے خاتمے کی امید

پڑھنے کے اگلے

ملک میں سونا مزید مہنگا ہوگیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے