PK Press

گوردوارہ کرتارپور کے احاطے میں ماڈلنگ کا واقعہ، وزیراعلیٰ پنجاب کا سخت نوٹس،انکوائری کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گوردوارہ کرتارپور کے احاطے میں ماڈلنگ کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے واقعہ کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ماڈلنگ کی اجازت دینے والے عملے کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی ہر اقلیتی برادری کے جذبات کا احترام کرتے ہیں اور اس واقعہ سے سکھ برادری کے جذبات مجروح ہونے پر دکھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی جامع تحقیقات کرکے ذمہ داروں کے خلاف نہ صرف کارروائی ہوگی بلکہ ہوتی ہوئی نظر بھی آئے گی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

ملک میں سونا مزید مہنگا ہوگیا

پڑھنے کے اگلے

چیئرمین نیب کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالا جائے، احسن اقبال کا مطالبہ

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے