PK Press

عدنان سمیع خان کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ پدما شری دیا گیا

adnan sami khan

adnan sami khan

ان کے علاوہ انڈین اداکارہ کنگنا رناوت کو بھی اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
تقریب کی تصاویر میں کنگنا رناوت کو ہری اور سنہری ساڑھی میں دیکھا جا سکتا ہے۔ 
عدنان سمیع نے کالی شیروانی زیب تن کی ہوئی تھی، جس پر سنہرے دھاگے سے کڑھائی ہوئی تھی۔
پدما شری ایوارڈ حاصل کرنے والے دیگر فنکاروں میں کرن جوہر، ایکتا کپور اور مرحوم گلوکار ایس پی بالاسبرامنیم شامل ہیں۔
ایوارڈ ملنے پر کنگنا رناوت نے کہا کہ وہ ہ ایوارڈ ان کے لیے خاص ہے۔ انہوں نے کرن جوہر کو ایوارڈ ملنے پر مبارکباد بھی دی۔
انڈیا ٹوڈے ٹیلی ویژن کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ ’مجھے لگتا ہے وہ اس ایوارڈ کے حقدار ہیں۔ ایک پروڈیوسر کے طور پر جو فلمیں وہ بناتے ہیں، چاہے وہ قیصری ہو یا گڈ نیوز، وہ قابل تعریف ہیں۔ ان کے والد نے انہیں شروعات کا راستہ دکھایا لیکن وہ اپنی کوششوں اور صلاحیتوں کی وجہ سے اس مقام تک آئے ہیں۔‘
براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

کرس گیل: ’کرکٹ کا ایک عہد تمام ہوا، تم بھلائے نہ جا سکو گے‘

پڑھنے کے اگلے

آریان خان کو تاوان کے لیے اغوا کی کوشش کی گئی، کھیل سیلفی نے خراب کیا: نواب ملک

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے