PK Press

چین، سرسبز پہاڑ ہی سونے کے پہاڑ اور صاف شفاف دریا چاندی کے دریا ہیں

china park

چین کے صوبہ زے جیانگ میں یو چھون نامی ایک چھوٹا سا گاؤں ہے اور پچھلی صدی کے نوے کے عشرے میں یہاں پہاڑ وں میں موجود معدنیات کی وجہ سے سیمنٹ سازی کے کارخاںے چلتے تھے۔ اس وجہ سے لوگوں نے خوب پیسے کمائے ،لیکن یہاں کی ندیاں آلودہ ہو گئیں۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
سال 2003میں جناب شی جن پھنگ ،جو اس وقت کے صوبہ زے جیانگ کے سربراہ تھے،نے پورے صوبے میں حیاتیاتی تحفظ کا آغاز کیا اور بعد میں یو چھون گاؤں میں موجود تین کانوں اور سیمنٹ سازی کے ایک کارخانے کو بند کردیا گیا۔لیکن لوگوں کی آمدنی کہاں سے آئے ،یہ ایک مسئلہ بن گیا۔سال دو ہزار پانچ میں شی صاحب نے یہاں کا دورہ کیا اور مقامی کسانوں اور عہدہ داروں سے یہاں کی معلومات لیں۔اس گاؤں سے واپس جانے کے بعد انہوں نے صوبہ زے جیانگ کے ایک اہم اخبار میں اپنا تبصرہ ایک مضمون کی شکل میں شائع کیا جس کا عنوان ہے "سرسبز پہاڑ سونے کے پہاڑ اور صاف شفاف دریا چاندی کے دریا ہیں "۔اپنے مضمون میں انہوں نے حیاتیاتی برتری کو حیاتیاتی معیشت میں تبدیل کرنے کی تجویز پیش کی۔ان کے خیال میں حیاتیاتی وسائل قیمتی ترین وسائل ہیں۔اس لیے اقتصادی ترقی کے طریقہ کار کو پائیدار بنانا بہت ضروری ہوتا ہے۔
سا ل دو ہزار بیس میں جب جناب شی جن پھنگ نے بطور چینی صدر یو چھون کا دوبارہ دورہ کیا ،تو اس وقت یو چھون گاؤں ایک دلکش اور صاف شفاف گاؤں بن چکا تھا ۔ماحول کی بہتری کے ساتھ ساتھ لوگوں کی آمدن میں بھی اضافہ ہوا اور یہاں بزرگوں کا جسمانی تحفظ بھی بہتر طور پر کیا جا رہا ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

وزیراعظم شہباز شریف سمیت عا لمی رہنما ؤں کی عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 73 ویں سالگرہ پر مبارکباد

پڑھنے کے اگلے

اسلام آ با دمیں عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن کی مناسبت سے تقریبات

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے