PK Press

ہو اوے نے پاکستان کے صنعت کاروں کو بااختیار بنانے کیلئے آل فلیش اسٹوریج سلو شن کا آغاز کردیا

 

ہو اوے پا کستان کے زیر اہتمام ہواوے آئی ٹی سمٹ 2022 کا انعقاد ،سمٹ کے دوران آل سیناریو آل فلیش اسٹوریج سلوشن لانچ کیا گیا ۔

 

سمٹ کے دوران ماہرین نے ڈیٹا ڈیجیٹل اکانومی پر روشنی ڈالتے ہو ئے کہا کہ ڈیٹا ڈیجیٹل انٹرپرائز کو مرکزی اسٹوریج، کمپیوٹنگ اور ڈیٹا ریسورس ایکسچینج فراہم کر تا ہے ۔ہوا وے نے آج کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے تمام منظر نامے فلیش سٹوریج کا آغاز کیا تاکہ تمام صنعتوں میں کاروباری ترقی ،ڈیجیٹل تبدیلی کو آسان بنایا جا سکے۔

 

اس موقع پر مہمان خصوصی وفاقی سیکرٹری محسن مشتاق نے سمٹ کے انعقاد کیلئے ہو اوے کی کوششوں کو سراہتے ہو ئے کہا کہ ہواوے نے مختلف منصوبوں پر آئی ٹی،ٹیلی کمیونیکیشن کی وزارت کیساتھ ہمیشہ بہت تعاون کیا ہے۔پاکستان میں ہواوے کیساتھ تعاون کے بارے میں بات کرتے ہوئے آپریشن کے وی پی نیاٹیل جہانزیب ارشد نے کہا کہ

 

ہم عالمی فراہم کنندگان کیساتھ مل کر کام کرنے اور اپنے صارفین کو زیادہ سستی سروس فراہم کرنا چاہتے تھے۔ ہماری خدمات کے اہم اجزا سٹوریج ہیں، کچھ صارفین کو اسٹوریج سے اعلی آئی او کارکردگی کی ضرورت ہوتی ہے،ہوا وے ہمیں اپنے اوپن اسٹیک کلاڈ کو ترتیب دینے کیلئے درکار سٹوریج میں مدد کرتا ہے۔سی او او نیو ہورائزن قیصر سرور نے

 

ہواوے کے ساتھ تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایک اسٹوریج ایکسپرٹ کے طور پر ترقی کی ۔ ہواوے کیساتھ ہمارا سفر ساڑھے تین سال قبل شروع ہوا تھا ہم نے اس وقت اسٹوریج کا جائزہ لیا اور محسوس کیا کہ مارکیٹ میں موجود دیگر سٹوریجز کے مقابلے

 

اس میں صلاحیت زیادہ ہے۔ سپلائی چین کو مؤثر طریقے سے منظم کیا گیا ہے،کووڈ کے بعد بھی مینوفیکچرنگ کی مستحکم صلاحیت ہمیں اور ہواوے کو مارکیٹ میں برتری فراہم کرتی ہے۔اس موقع پرسمٹ سے خطاب کر تے ہو ئے

 

آئی ٹی ڈائریکٹرایچ ای سی فیصل رفیق نے کہا کہ ہمارا وژن تعلیمی شعبے میں پیداواری صلاحیت کو بڑھانا اور عالمی معیار کے لرننگ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ مراکز پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔

 

ہواوے کیساتھ ہمارا سفر 2007 میں 30 ایچ ای آئی سی کے ساتھ شروع ہوا تھا اور اب ہم 2022میں 210 ایچ ای آئی سی کیساتھ ہیں۔ سمٹ میں فیوچر وی وانگ یونگ، وتین کے آفتاب صدیقی، ٹیک ایکسیس کاشف علی کیساتھ آئی ٹی انڈسٹریز ،ہواوے کے حکام اور ماہرین نے شرکت کی ۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

امریکہ،برطانیہ اور آسٹریلیا ایٹمی پھیلاؤ کے راستے میں اپنی غلطیوں کو مزید نہ دہرائیں،چینی سفیر

پڑھنے کے اگلے

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف توہین عدالت کا کیس ختم کر دیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے