PK Press

چین: کلوننگ ٹیکنالوجی کے ذریعے قطبی بھیڑیے کی کامیاب پیدائش

World's first cloned arctic wolf makes debut

چین کے ایک چڑیا گھر نے 16 سالہ آرکٹک بھیڑیے کی موت کے 10 ماہ بعد

کلوننگ ٹیکنالوجی کے ذریعے ایک نئے بچے کو پیدا کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیجنگ میں قائم سائنوجین بائیوٹیکنالوجی نے دعوی کیا ہے

کہ اس سے پہلے کسی ملک نے قطبی بھیڑیے کو کلون کرنے کا کامیاب تجربہ نہیں کیا۔
سائنوجین کمپنی کے مینیجر ژا جیان پنگ کا کہنا ہے کہ نومولود بھیڑیے

میں وہی جینوم موجود ہیں جو اصلی بھیڑیے میں ہوتا ہے

لیکن کلوننگ کے ذریعے پیدا ہونے والا بھیڑیا، کتے کی علاوہ کسی جانور کے ساتھ نہیں رہا۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدا میں کلوننگ کے ذریعے پیدا ہونے والے کتوں اور بلیوں کو میل جول کا مسئلہ ہوتا ہے۔

شمالی چین کے چڑیا گھر میں 10 ماہ قبل 16 سالہ قطبی بھیڑیے مایا کے مرنے کے بعد چینی سائنسدانوں نے کلوننگ ٹیکنالوجی کے ذریعے نیا قطبی بھیڑیا پیدا کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے

دوسری جانب سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ خطرے سے دوچار جنگلی حیات اور نایاب نسل کو محفوظ کرنے کے لیے بہترین طریقہ ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

رئیس امروہوی کومداحوں سے بچھڑے 34 برس بیت گئے

پڑھنے کے اگلے

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے اچھی خبر

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔