PK Press

فاونڈر گروپ کی کامیابی انتھک محنت اور درست راہنمائی سے ہی ممکن ہوئی، ایم اکرم فرید

founder group

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)اسلام چیمبر کے سابق صدر اور فاونڈر گروپ کے سابق چیئرمین میاں اکرم فرید نے اسلام آباد چیمبر کے حالیہ الیکشن میں منٹخب ہونے والے ایگزیگٹو ممبران کو مبارک باد پیش کرتے ہویے کہا کہ کارکنان کسی بھی تحریک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور الیکشن میں فاونڈر گروپ کی کا میابی ورکروں کی انتھک محنت اور قائدین کی شب و روز محنت اور درست رہنمائی سے ممکن ہوئی ۔ امیدوار ان کے چناو میں فاونڈر گروپ کی کونسل نے ہمیشہ میرٹ اور شفافیعت کو ملحوظ خاطر رکھا-اور اللہ پاک کی مہربانی سے تمام تر نشستیں فاونڈر گروپ کا مقدر ٹھہریں-انہوں نے کہا کی فاونڈر گروپ نے اپنی کارکردگی اور جہد مسلسل سے اپنے کامیابی کا لوہا منواتا آیا ہے ۔ اور فاونڈر گروپ نے ہی اسلام آباد ایوان صنعت و تجارت کو پوری پاکستان اور بیرون ملک روشناس کروایا سابق صدر آئی سی سی آئی نے مزید کہا کہ فاونڈر گروپ کی فتع حق اورسچ کی فتع ہے ، ممبران نے ووٹ دے کر بھا ری زمہ داری نئی قیادت کو دی ہے ، انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ نئی منتخب ہونے والی قیادت اسلام آباد چیمبر کے ممبران کے توقعات پر پورا اترے گی اور اپنے عہدوں سے انصاف کریں گے ، انہوں نے کہا کی گزشتہ دِن الیکشن میں اسلام آباد چیمبر کے معزز ممبران نے جھوٹ اور الزام تراشیوں کی سیاست مسترد کر دیا ، اور اپوزیشن ایک بھی سیٹ حاصل نہ کر سکی ، اور اپوزیشن کو چند ووٹ ملے کیوں کہ ان کے پاس ماسوائے جھوٹ اور دوسروں پر کیچڑ اچھالنے کے اپنی کارکردگی بتانے کو کچھ بھی نہیں تھا ۔انہوں نے نیو منتخب ایگزیگٹو ممبران ،ناصر ایم قریشی ،فہد وحید،چوہدری نعیم ،ملک جلیل اعوان، ڈاکٹر محمد عثمان،محمد ییع ،امیرحمزہ،ا حسن ظفر بختاوری ، میاں عرفان ظفر ،احمد خان ، اشفاق چھٹہ،چودھری مقصود تابش،فیضان شہزاد،محمد رضوان چھینہ کو الیکشن میں کامیابی پر بھر پور مبارک باد پیش کی ، انہوں نے چیرمین فاونڈر گروپ ،وچیرمین الیکشن کمپین خالد اقبال ملک ، کو چیرمین الیکشن کمپین ، اعجاز عباسی ،وشیخ عامر وحید، کونسل ممبران فاونڈر گروپ ، خالد جاوید زبیر احمد ملک ،طارق صادق ،عبدالروف عالم ، شوکت مسحود ، ظفر بختاوری ، چوہدری وحید الدین ، اور صابق صدور آئی سی سی آئی ،کواڈینٹر الیکشن کمپین افتخار انور سیٹھی ،خالد چوہدر ی کو بھر پور الیکشن کمپین کرنے پر مبارک باد دی اس کے علاوہ سابق صدورآئی سی سی آئی اور سابق عہدیداران کا بھی شکریہ ادا کیا جس محنت اور لگن سے انہوں نے الیکشن کمپین میں حصہ لیا اور مبارک باد پیش کی اور سابق چیرمین فاونڈر گروپ میاں اکرم فرید نے تمام ایسوسی ایشنوں ،ٹریڈ باڈیز،تمام تنظیموں، جن میں ماربل انڈسٹری ،سٹیل انڈسٹری، آئل اینڈ گھی انڈسٹری،سوپ ، فارما سوٹیکل ،فلور ملز،فروٹ اینڈ ویجییٹیبل،فرنیچر، اسٹیٹ ایجنٹس، پراپرٹی اینڈ کنسٹرکشن،تعمیرات، شعبہ انجینرنگ، آئی ٹی اینڈ سوفٹ ویر،سٹیل اینڈ فیبریکیٹرز،ہوٹلز اینڈ ریسٹورینٹس،آٹو انڈسٹری،پٹرولیم ،فوڈ اینڈ بیورجیز،بلڈرز، رئیلٹرز۔ ڈیویلپرز، میڈیا ہاسسز،پرنٹنگ پریس،کمپیوٹرز ایسی ایشنز،ٹیکٹائلز،کارپٹس،میڈیکل سٹورز، شعبہ صحت ،انجمن تاجران،ٹریڈرویلفیر ایسوسی ایشنز،ٹیلی کام، ہوم اپلائنسز ، ٹریولز اینڈ ٹوئرز اور دیگر شعبہ جات کا فاونڈر گروپ کا ساتھ دینے پر بھر پور شکریہ دا کیا ، جنہوں نے فاونڈر گروپ کے نامزد امیدواروں پر اعتماد کا اظہار کیا اور تمام پینل کو ووٹ کاسٹ کیا،انہوں نے کہا کہ ایک ایک ووٹر فاونڈر گروپ کا اثاثہ ہے ، ٹریڈ اور انڈسٹری فاونڈر گروپ کے شانہ بشانہ چلی اور ہم لوگ ایک ایک ووٹر کے پاس گئے اور فاونڈر گروپ کا منشور پیش کیا ، انہوں نے امید ظاہر کے آنے والی قیادت ممبران کی آواز حکومتی ایوانوں تک پنہچائے گی اور ممبران کے مسائل حل کرنے کے لیے بھر پور کردار ادا کرے گی،

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے اچھی خبر

پڑھنے کے اگلے

سالگرہ مبارک رنبیر کپور: 37 دلچسپ حقائق جو آپ اداکار کے بارے میں نہیں جانتے

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔