PK Press

موٹر وے پولیس نے مدرسے سے بھاگنے والے بچے کو والدین کے حوالے کردیا

موٹر وے پولیس کی کارروائیاں جاری،مدرسے سے بھاگ جانے والا بچہ والدین کے حوالے جبکہ چوری ہو جانے والی سرکاری گاڑی اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب برآمد۔
تفصیلات کے مطابق E-35 ایکسپریس وے، پر حویلیاں ٹول پلازہ کے قریب موٹر وے پولیس افسران نے ایک بچہ جس کی عمر تقریبا 10 برس تھی پریشان حال دیکھا۔ پوچھ گچھ کرنے پر پتہ چلا کہ بچہ مدرسے میں زیر تعلیم تھا اور کچھ بچوں کے تنگ کرنے کی وجہ سے مدرسے سے فرار ہو کر راولپنڈی کی جانب جا رہا تھا۔اس صورتحال کے پیش نظر موٹروے پولیس نے بچے کو حفاظتی تحویل میں لے کر اس کے والدین کو اطلاع دی بعد ازاں بچہ باحفاظت گھر والوں کے حوالے کر دیا گیا۔ایک اور کارروائی کے دوران موٹروے ایم ٹو اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب دوران پٹرولنگ لاوارث حالت میں ایک کیری وین پائی گئی شک کی بنیاد پر گاڑی کو چیک کرنے پر پتہ چلا کہ مذکورہ گاڑی سرکاری محکمے کی ہے اور اسلام آباد کے علاقہ سپر مارکیٹ سے چوری شدہ ہے لہذا گاڑی کو قبضے میں لے کر مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ملزمان کی تلاش جاری۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

یہ ایکس وائے کیا ہوتا ہے، عمران خان اے بی سی نہ سنائیں نام لیں،مریم نواز

پڑھنے کے اگلے

زمین پر کتنی چیونٹیاں ہیں؟ نئی تحقیق نے اہم راز سے پردہ ہٹا دیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔