PK Press

پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی تنخواہ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

لاہور(نیوزڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے دست راست اور پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی

صوبے میں سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے پہلے سرکاری افسر بن گئے۔
سیلری سلپ کے مطابق اگست میں محمد خان بھٹی نے 18 لاکھ 55 ہزار روپے تنخواہ وصول کی،

سرکاری گاڑی کےباوجود2لاکھ 44 ہزار کا فیول الاؤنس بھی لیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد خان بھٹی نے 7لاکھ 40ہزار روپے بطور اعزازی تنخواہ وصول کی،

چیف سیکرٹری پنجاب کی تنخواہ صرف 6لاکھ ہے جبکہ وزیراعلیٰ کی تنخواہ بجٹ دستاویزات کے مطابق 2لاکھ اور دیگر مراعات ہیں ۔
واضح رہے کہ محمد خان بھٹی پنجاب اسمبلی میں نچلے درجے کے ملازم کے طور پر بھرتی ہوئے تھے اور ترقی کرتے کرتے سیکرٹری بن گئے ، پرویزالٰہی جب صوبائی اسمبلی کے سپیکر تھے تو انہوں نے محمدخان بھٹی کو گریڈ بائیس میں ترقی دلوائی اور جب وزیراعلیٰ بنے تو انہیں اپنا پرنسپل سیکرٹری بنادیا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

عمران نیازی کو ایک بڑا سرپرائز ملنے والا ہے ، سلیم صافی

پڑھنے کے اگلے

چین کے وسطی اور مغربی علاقوں میں شاندار ترقی ہوئی ہے،نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔