PK Press

سابق صدر پرویز مشرف کے پرنسپل سیکرٹری طارق عزیز انتقال کرگئے

سابق صدر پاکستان پرویز مشرف کے پرنسپل سیکرٹری

چوہدری طارق عزیز وڑائچ انتقال کر گئے ۔
طارق عزیز بلڈ کینسر میں مبتلا تھے اور وہ کافی عرصے سے وینٹی لیٹر پر تھے۔
ان کی نمازجنازہ ایچ ایٹ اسلام آباد میں ادا کردی گئی ۔
یاد رہے کہ طارق عزیز جنرل پرویز مشرف کے دور صدارت میں

ان کے پرنسپل سیکرٹری رہے اور کچھ عرصہ قبل وہ صدر مشرف کی عیادت کے لیے دبئی بھی گئے تھے۔

طارق عزیز سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے ہم جماعت بھی تھے اور ان کے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے بھی قریبی تعلقات تھے۔

اس کے علاوہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے دور میں بھارت سے مذاکرت کے دوران بیک ڈور ڈپلومیسی میں بھی طارق عزیز نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

 

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

دباو قبول نہیں، عام انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے، شہباز، نواز ملاقات میں اتفاق

پڑھنے کے اگلے

ممتاز مسلم لیگی راہنما مصطفیٰ ملک کی پشاور آمد،حبیب قریشی کو حج کی مبارکباد دی، کاشف ترکئی کے عشائیہ میں شرکت اور انتخاب خان سے خصوصی ملاقات کی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔