PK Press

روس سے گیس کی فراہمی کے منصوبے پر کام کرنے پر ترکیہ اور پاکستان کا اتفاق

روس سے پاکستان کو گیس کی فراہمی کے منصوبے پر کام کرنے پر پاکستان اور ترکیہ نے اتفاق کر لیا۔

May be an image of 7 people and people standing
وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے درمیان شنگھائی تعاون تنظیم

کے رکن ممالک کے ریاستی سربراہی کونسل کے اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی

جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

May be an image of 2 people and people standing
اس موقع پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ

روس، قزاقستان اور ازبکستان میں کسی حد تک گیس پائپ لائن کے لیے بنیادی ڈھانچہ پہلے سے موجود ہے۔
روس سے پاکستان کو گیس کی فراہمی کے منصوبے پر کام کرنے پر ترکیہ اور پاکستان نے اتفاق کیا اور دوطرفہ تجارت کے فروغ سمیت طویل المدتی منصوبوں کے امکانات اور عملدرآمد پر بھی اتفاق کیا گیا۔

رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ ایشیا میں پاکستان کو اپنا ترجیحی شراکت دار تصور کرتے ہیں، نہایت مثبت انداز میں

دونوں ممالک کے درمیان تعلقات فروغ پا رہے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ پر ہمیں بے حد خوشی ہے۔

ترکیہ کے صدر کا وزیراعظم شہباز شریف سے کہنا تھا کہ آپ سے مل کر بڑی خوشی ہو رہی ہے، آپ کے بڑے بھائی نواز شریف کے ساتھ امور کار انجام دینے کی اچھی یادیں وابستہ ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز روس کے صدر ولادمیر پیوٹن نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ پاکستان کو گیس پائپ لائن کے ذریعے گیس کی فراہمی ممکن ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

گوادر ،پاک چین فٹبال میچ نے مقامی لوگوں کے دل جیت لیے

پڑھنے کے اگلے

چینی صدر کی چین، روس اور منگولیا کے صدور کی چھٹی ملاقات میں شرکت

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔