PK Press

پرویز الہٰی کیلئے خطرے کی گھنٹی؟ پی ٹی آئی کے 15 ، ق لیگ کے 5 ایم پی ایز کے ن لیگ سے رابطوں کا انکشاف

پنجاب میں ایک بار پھر تبدیلی کی ہواچل پڑی ہے۔ چودھری پرویز الہٰی کی وزارت اعلیٰ خطرے میں پڑ گئی ہے۔

پی ٹی آئی کے 15 اور ق لیگ کے 5 ایم پی ایز کے ن لیگ سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔
سینئر اینکرپرسن منصور علی خان نے انکشاف کیا کہ میری ن لیگ کے اہم ذمہ دار سے بات ہوئی ہے

اور اس کے مطابق مسلم لیگ ق کے 5 ارکان چودھری شجاعت حسین کے ساتھ چلنے کیلئے تیار ہیں

جبکہ پی ٹی آئی کے 15 ارکان بھی ہم سے رابطے میں ہیں۔
مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب ہماری ہدایت کا انتظار کر رہے ہیں کہ

وہ کب چودھری پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں ۔ہمیں ق لیگ کے صرف ایک رکن کو اپنے ساتھ شامل کرنا ہے تاکہ پارلیمانی پارٹی کی اکثریت بن جائے ۔ پی ٹی آئی کے ارکان ہم سے چند یقین دہانی چاہ رہے ہیں جو ان کرادی گئی ہیں اور کسی بھی وقت پنجاب حکومت تبدیل ہوسکتی ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو ایک ماہ بعد جیل سے رہا کردیا گیا

پڑھنے کے اگلے

پاکستان میں کورین سرمایہ کاروں کے لئے وسیع مواقع موجود ہیں،چودھری سالک حسین

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔