PK Press

سیاستدان فوج کے معاملات میں دخل اندازی سے گریز کریں، چودھری شجاعت

ch shujat hussain

ch shujat hussain

اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ق )کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہاہے کہ

سیاست دانوں کو فوج کے معاملات میں دخل اندازی سے گریز کرنا چاہیے۔

اپنے ایک بیان میں چودھری شجاعت حسین کا کہناہے کہ مناسب ہو یا غیر مناسب سیاستدانوں کو

فوج کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہئے،سیاستدان فوج کو سیاسی الجھنوں میں ناڈالیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سے ہمارے ملکی مفاد کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہوتا ہے،

جس کا فائدہ پاکستان کے دشمن عناصر اٹھا سکتے ہیں،اب تو ٹی وی ڈراموں میں فوج کے کمانڈوز کے نام لے کر ڈرامے کیے جا رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شادیوں میں بھانڈ بھی بیٹھے ہوئے افراد کے سامنے آ کر پتہ کرتے ہیں کہ

ان میں فوجی کون ہے،وہ جنرل ہو یا نہ ہو تالیاں بجا کر اشارہ کر کے ایک دوسرے کو

کہتے ”بھاگ لگے رہن سانوں وی کجھ دیو“۔
چودھری شجاعت نے کہا کہ ٹی وی اور اخبارات میں فوجی افسروں کے متعلق برادری ازم کو موضوع بنا کر گفتگو کی جاتی ہے،

فوج سمیت کسی بھی طبقے کو تنقید کا نشانہ نہیں بنانا چاہئے، ہم سب سیاستدانوں کو

اس روش کو ختم کرنے کا عہد کرنا چاہئے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

شہباز شریف سے ملاقات ،روسی صدر کا پاکستان کو گیس فراہم کرنے کا اعلان

پڑھنے کے اگلے

وزیراعظم رواں ہفتے ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے لندن روانہ ہونگے

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔