PK Press

شہباز شریف سے ملاقات ،روسی صدر کا پاکستان کو گیس فراہم کرنے کا اعلان

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس پاکستان کو گیس فراہم کر سکتا ہے

اس حوالے سے انفراسٹرکچر کا ایک حصہ تیار ہے۔
روسی سرکاری نیوز ایجنسی "تاس ” کے مطابق سمرقند میں ایس سی او سربراہی ا

جلاس کے موقع پر روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف سے

ملاقات میں کہا کہ اگرچہ افغانستان میں

استحکام کا مسئلہ ہے لیکن گیس فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔
روسی صدر نے کہا کہ مسئلہ روس سے پاکستان کو پائپ لائن گیس کی سپلائی کا ہے جو ممکن بھی ہے

جس کا مطلب ہے کہ انفراسٹرکچر کا حصہ پہلے ہی بنا دیا گیا ہے،

یعنی روس، قازقستان، ازبکستان۔ ہمیں افغان مسئلے کو حل کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یقیناً سیاسی استحکام سے جڑے مسائل ہیں لیکن افغان عوام کے ساتھ ہمارے باہمی اچھے تعلقات کو مدنظر رکھتے

ہوئے مجھے امید ہے کہ یہ مسئلہ بھی حل ہو سکتا ہے کیونکہ افغانستان کی صورتحال پر پاکستان کا اثر و رسوخ ہے۔

May be an image of 2 people and people standing

May be an image of 2 people and people standing

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

راجیو کھنہ ابوظبی ٹی ٹین کے چیف آپریٹنگ آفسیر مقرر

پڑھنے کے اگلے

سیاستدان فوج کے معاملات میں دخل اندازی سے گریز کریں، چودھری شجاعت

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔