PK Press

پیناڈول کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف ڈریپ کی بڑی کارروائی

پیناڈول کی زخیرہ اندوزی کیخلاف ڈریپ کی بڑی کارروائی ۔

ترجمانِ وزارت صحت کے مطابق وزیرصحت عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پر ملک گیر کریک ڈاون جاری ہے ، جعلی۔ان رجسٹرڈ اور زخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کیخلاف قانونی کارروائی کی جارہی ھے ۔

ڈریپ کی ٹیم کا کراچی کچی گلی میڈیسن مارکیٹ میں الطاف ٹریڈرز پر چھاپہ مارا ،
چھاپے کے دوران تقریبا دولاکھ باون ہزار پیناڈال کی ٹیبلٹ پکڑی گئیں ، ذخیرہ اندوزی کی وجہ سے مارکیٹ میں سے اسی دوائی کی مصنوعی قلت پیدا ہوگئی تھی ۔ترجمان کے مطابق فارمیسی سے بہت غیر وارنٹی شدہ اسٹاک برآمد ہوا جوکہ مشکوک ہو سکتا ہے ،

ڈریپ کی ٹیم نے سٹاک کو قبضے میں لے لیا ہے ،اس ضمن میں ٹیسٹ کے لیے نمونے بھی لے لیے گئے ابتدائی رپورٹ پیش کر دی گئی ہے ۔
وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ ملک بھر سے جعلی ان رجسٹرڈ اور غیر معیاری ادویات بیچنے والے کیخلاف ڈریپ ایکٹ کے تحت کارروائی کی جارہی ہے ،حکومت کی منظور شدہ قیمت سے زائد بیچنے والوں کے خلاف قانون کاروائی کی جاے گی ،جو عناصر غیر قانونی کاموں میں ملوث پاے گئے ان

کیخلاف اہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ عوام سے ہماراچولی دامن کا ساتھ ہے ان سے زیادتی نہیں برداشت کی جائے گی ،

صحت کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جارہی ہیں ،صحت کے شعبے کی کارکردگی کو بہتر اور یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں ۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

کم سن طالب علم کی ناراض ٹیچر کو منانے کی دلچسپ ویڈیو وائرل

پڑھنے کے اگلے

بابراعظم کی کور ڈرائیو فزکس کتاب کا حصہ بن گئی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔