PK Press

شنگھائی تعاون تنظیم کا کردار مزید نمایاں ہو رہا ہے

sco

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں ایس سی او سربراہی اجلاس میں چینی صدر شی جن پھنگ کی شرکت اور قازقستان اور ازبکستان کے سرکاری دوروں سے متعلق سوالات کے جوابات دیے۔منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق

ترجمان نے بتایا کہ یہ دورے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20ویں قومی کانگریس سے قبل چینی صدر کی اہم ترین سفارتی سرگرمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی صورتحال میں گہری تبدیلیوں اور کووڈ ۱۹ کی وبا کے تناظر میں، علاقائی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے اور تمام ممالک کی ترقی و خوشحالی کو فروغ دینے میں شنگھائی تعاون تنظیم کا کردار مزید نمایاں ہو رہا ہے۔آئندہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں صدر شی جن پھنگ شریک ممالک کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ مل کر شنگھائی تعاون تنظیم کے فریم ورک کے تحت ہمہ گیر تعاون اور اہم بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر گہرائی سے تبادلہ خیال کریں گے۔ترجمان نے یقین ظاہر کیا کہ ایس سی او "شنگھائی روح” کو آگے بڑھاتی رہے گی، اپنے اصل مقصد پر قائم رہے گی،مزید آگے بڑھے گی اور اپنے قیام کے بعد تیسری دہائی میں ترقی کے نئے سفر میں عظیم تر کامیابیاں حاصل کرے گی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

ایشیا کی ترقی چین اور جاپان کا مستقبل ،خواہش اور فریضہ ہے

پڑھنے کے اگلے

چین کا امریکہ سے سائبر حملوں کی وضاحت کرنے کرنے کا مطالبہ

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔