PK Press

چین کا امریکہ سے سائبر حملوں کی وضاحت کرنے کرنے کا مطالبہ

چینی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ترجمان ماو نینگ نے امریکہ کی جانب سے چین کے خلاف سائبر حملوں کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہو ئے کہا کہ چین کے متعلقہ اداروں نے چین کی نارتھ ویسٹرن پولی ٹیکنیکل یونیورسٹی پر امریکی سائبر حملے کے حوالے سے تکنیکی تجزیاتی رپورٹ جاری کی گئی ہے ، جس میں مزید تفصیلات اور ثبوت جاری کیے گئے ہیں۔منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق تر جمان نے کہا کہ چین نے مختلف مواقع پر امریکہ سے سائبر حملوں کی وضاحت کرنے اور غیرقانونی کارروائیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ لیکن تاحال امریکہ کی جانب سے کوئی ٹھوس جواب نہیں ملا ہے۔ ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی اقدام سے چین کے متعلقہ اداروں کے تکنیکی رازوں، چین کی اہم بنیادی تنصیبات سے وابستہ سکیورٹی اداروں اور ذاتی معلومات کے تحفظ کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ امریکہ ایسے اقدامات کو فوری طور پر ترک کرے اور ذمہ دارانہ وضاحت جاری کرے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

شنگھائی تعاون تنظیم کا کردار مزید نمایاں ہو رہا ہے

پڑھنے کے اگلے

چین نے سری لنکا کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی مخالفت کر دی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔