PK Press

وزیراعظم 23 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف 23 ستمبر کو

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 19 ستمبر کی

شام نیویارک پہنچیں گے، وزیراعظم دورہ نیویارک میں

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب 23 ستمبر کو ہوگا، اقوام متحدہ سے خطاب کے بعد شہباز شریف وطن واپس روانہ ہوں گے۔
خیال رہے ملک میں سیلاب سے نقصانات کا فوری تخمینہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، شہباز شریف سیلاب کی تباہ کاریوں کی رپورٹ جنرل اسمبلی میں پیش کریں گے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چین، صوبہ سی چھوان کے زلزلہ متاثرین کی یاد میں تقریب کا انعقاد

پڑھنے کے اگلے

سیاسی قائدین اختلافات بھلا کر صرف متاثرین کی بحالی پر توجہ دیں،فرخ خان

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔