PK Press

سیاسی قائدین اختلافات بھلا کر صرف متاثرین کی بحالی پر توجہ دیں،فرخ خان

women's wing

پاکستان مسلم لیگ (ق) شعبہ خواتین کی مرکزی صدر ورکن قومی اسمبلی فرخ خان نے کہا ہے کہ

سیلاب زدگان کی مدد کے لیے تمام قوم کو متحد اور یکسو ہونا چاہیے،کسی بھی قسم کی رنگ و نسل اور نظریات کی تقسیم اس موقع پر رکاوٹ ہرگز نہیں بننی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق فرخ خان کی زیر قیادت خواتین ونگ کا سیلاب متاثرین کی بحالی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا

جس میں پارٹی خواتین کی جانب سے سیلاب زدگان کےلئے فنڈریزنگ کے لئے اکھٹی کی جانے والی رقم ،ضروری ادویات اور دیگر امدادی سامان پنجاب ، خیبرپختونخوا،سندھ اور بلوچستان میں

مسلم لیگی عہدیداروں کو بجھوا دیا گیا ہے ۔اجلاس میں فوزیہ ناز، آمنہ خانم ، کرن اعوان ، قمر آفتاب،فرحت رعایت،بشریٰ فردوس سمیت شریک ہوئیں ۔

اجلاس میں تمام پارٹی خواتین نے فنڈز اکٹھے کر کے سیلاب متاثرین کو بجھوا دیے ۔فرخ خان نے کہا کہ سردیاں قریب ہیں اور اس حوالے سے ہمارا گلہ لائحہ متاثرین کو گرم کپڑے ،رضائیاں ، کمبل اوردیگر اشیائے ضروریہ کا سامان بجھوانا اولین ترجیح ہے ۔

فرخ خان نے کہا کہ ضرورت اس امر ہے کہ کچھ عرصے کے لیے تمام سیاسی قائدین اختلافات بھلا کر صرف متاثرین کی بحالی پر توجہ دیں۔ اس وقت ساری توجہ سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی کے کام پر لگائی جانی چاہیے

لیکن سیاسی قیادت کو آگے بڑھ کر خود بھی متاثرین کی بحالی کے لیے مالی مدد کا اعلان کرنا چاہیے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

وزیراعظم 23 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

پڑھنے کے اگلے

ہمیں اپنی خواتین پر فخر ہے،سپیکر قومی اسمبلی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔