PK Press

معروف بھارتی اداکار و گلوکارآیوشمان کھراناکتنے برس کے ہوگئے؟

Ayushmann-Khurrana

معروف بھارتی اداکار و گلوکار آیوشمان کھرانا 37برس کے ہوگئے ، ان کی سالگرہ 14ستمبر کو منائی جائے گی ۔
ایوشمان کھرانا 37باکثر سوشل میڈیا پر اپنی پرانی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں

اور ان کے ساتھ بڑے دلچسپ کیپشنز بھی لکھتے ہیں جنہیں ان کے مداح کافی پسند کرتے ہیں۔
ایوشمان کھرانا کو آخری بار بگ بی امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ’گلابو ستابو‘ میں دیکھا گیا تھا جو ایمیزون پرائم ویڈیو پلیٹ فارم پر گذشتہ سال ریلیز ہوئی تھی۔ بالی وڈ میں یہ خبریں زیرگردش ہیں کہ

ایوشمان کھرانا نے آنند ایل رائے کی پروڈکشن کی ایک اور فلم سائن کی ہے، جو امریکی شہر ٹیکساس پر مبنی ہوگی۔

یہ تیسرا موقع ہوگا جب ایوشمان اور آنند کسی پروجیکٹ کے لیے ساتھ کام کریں گے۔
ایوشمان نے 2012 میں فلم وکی ڈونر سے بالی وڈ نگری میں قدم رکھا جس کے بعد

انہوں نے بدھائی ہو، ڈریم گرل، بلا، آرٹیکل 15، دم لگا کے ہئیشا اور بریلے کی برفی میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
آیوشمان کھرانہ کی آنے والی فلم ’’این ایکشن ہیرو‘‘ 2 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔
ایوشمان کھرانہ نے اپنی آنے والی فلم این ایکشن ہیرو کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا۔ ایوشمان کھرانہ نے

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے یہ جانکاری دی۔
انہوں نے فلم کا ایک دھندلا پوسٹر شیئر کیا۔ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے

انہوں نے لکھاکہ ’’2 دسمبر 2022 تک اندھیرے میں رہیں‘‘۔ فلم ’این ایکشن ہیرو‘ میں جے دیپ سنگھ اہلاوت مرکزی ولن کے کردار میں نظر آئیں گے۔
انیرودھ ایر فلم این ایکشن ہیرو کی ہدایت کاری کر رہے ہیں۔ یہ فلم ٹی سیریز اور کلرز یلو پروڈکشن کے بینر تلے تیار کی جا رہی ہے جسے آنند ایل رائے اور بھوشن کمار پروڈیوس کر رہے ہیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

ق لیگ کے ایم پی ایز کا چودھری شجاعت سے رابطہ ، پرویز الہیٰ کی وزارت اعلیٰ خطرے میں

پڑھنے کے اگلے

وزیراعظم نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔