PK Press

وزیراعظم سے اسپیکرکی ملاقات، سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے 2کروڑ دو لاکھ روپے کا چیک پیش کیا

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ملاقات کی ،ملاقات میں سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کو سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے دو کروڑ دو لاکھ روپے کا چیک پیش کیا،
چیک اسپیکرقومی اسمبلی نے اراکین قومی اسمبلی کی تنخواہ سے جمع ہونے والے فنڈ سے پیش کیا گیا۔
اسپیکر نے وفاقی حکومت کی جانب سیلاب متاثرین کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ملک تاریخ کے نازک دور سے گزر رہا ہے، سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے سیاست سے بالاتر ہو کر ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

نئی حکومت کے منتخب ہونے تک آرمی چیف جنرل باجوہ کو توسیع دی جائے،عمران خان

پڑھنے کے اگلے

آنجہانی ملکہ الزبتھ ناقابل فراموش کردار کی مالکہ تھیں ،آصف زرداری

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔