PK Press

چین: شیامن میں بین الاقوامی میلہ برائے سرمایہ کاری اور تجارت جاری

چین کا 22واں بین الاقوامی میلہ برائے سرمایہ کاری اور تجارت شیامن شہر میں جاری ہے۔

رواں سال میلے کے دوران، ڈیجیٹل معیشت اہم ترین مضوعات میں شامل ہے۔

ڈیجیٹل اکانومی فارن انویسٹمنٹ کوآپریشن فورم کے مطابق

چینی وزارت تجارت ایک "ڈیجیٹل اکانومی انڈسٹری کراس بارڈر انوسٹمنٹ پروموشن پلیٹ فارم” تشکیل دے رہی ہے

تاکہ چینی کاروباری اداروں کو عالمی سطح پر ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، سرحد پار ای کامرس اور دیگر شعبوں میں اختراعات اور

اطلاق کے لیے بااختیار بنایا جا سکے۔ اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
چین کا "ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے 14 واں پانچ سالہ منصوبہ” واضح کرتا ہے

کہ 2025 تک، ڈیجیٹل معیشت کی بنیادی صنعتوں کی اضافی قدر جی ڈی پی کا 10 فیصد ہو گی۔ ڈیجیٹل معیشت میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور تعاون کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔

فورم میں، شرکاء نے چین کی ڈیجیٹل معیشت کی خدمات کو "بیلٹ اینڈ روڈ”سے وابستہ آسیان خطے، اہم افریقی ممالک وغیرہ تک جانے اور بین الاقوامی آپریشنز کو بہتر طریقے سے انجام دینے سے متعلق تبادلہ خیال کیا ۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چائنا میڈیا گروپ کے” وسط خزاں فیسٹیول گالا2022″ کی شاندار نشریات کی زبردست تحسین

پڑھنے کے اگلے

سوکی کناری ہائیڈرو پاور اسٹیشن پرواٹر ڈائیورژن ٹنل کی تعمیر مکمل

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔