PK Press

زرعی بینک کا اپنی آمدن کا 10 فیصد حصہ سیلاب زدگان کو دینے کا اعلان

زرعی ترقیاتی بینک نے اپنی اس سال آمدن کا 10 فیصد حصہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

زیڈ ٹی بی ایل کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق جون 2022 میں زرعی بینک نے بعد از ٹیکس 514 میلین کا منافع کمایا جو ایک بینک کی تاریخ میں ایک مثال ہے ۔

زرعی ترقیاتی بینک کے صدر محمد شہباز جمیل نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو بینک کی طرف سے پانچ کروڑ کا چیک دیا

اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ زیڈ ٹی بی ایل مشکل کی اس گھڑی میں حکومت اور سیلاب زدگان کی بھر پور مدد کرنے کیلئے تیار ہے۔

2020 میں زرعی بینک کا قبل از ٹیکس 3 ارب روپے سے زائد اور بعد از ٹیکس ڈھائی ارب روپے کا خسارہ تھا

تاہم دسمبر 2021 میں بعد از ٹیکس بینک کا خسارہ 1.7 ارب روپے رہا اور اسی مدت میں قبل از ٹیکس 1.8ارب کا منافع حاصل کیا۔

جون 2022 میں زرعی ترقیاتی بینک نے بعد از ٹیکس 514 میلین روپے اور قبل از ٹیکس 2.9 ارب روپے کا منافع کمایا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

تنخواہ کی کٹوتی، سرکاری ملازمین کیلئے اہم خبر آگئی

پڑھنے کے اگلے

سیلابی نقصان کے ازالے کیلئے پاکستان کو بڑی رقم کی ضرورت ہے، انتونیو گو

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔