PK Press

معروف کامیڈین لہری کو ہم سے بچھڑے 10برس بیت گئے

actor-lehri

پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اسٹار اور معروف کامیڈین لہری کی دسویں برسی 13ستمبر

کو عقیدت واحترام سے منائی جائے گی ۔
پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اسٹار معروف کامیڈین سفیر اللہ المعروف لہری کو ہم سے بچھڑے 10سال ہو گئے۔
انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز 1955 میں فلم انوکھی سے کیا تھا۔
لہری نے رم جھم، افشاں، بالم سمیت متعدد مشہور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور انہوں نے مسلسل لاجواب کردار نگاری پر 13 نگار ایوارڈز سمیت مختلف مقامی ایوارڈز بھی حاصل کیے۔
معروف کامیڈین نے افشاں، چھوٹی بہن، بالم، جلتے سورج کے نیچے سمیت 3 سو سے زائد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ لہری نے اظہار فن کے لیے مزاح کو اپنا موضوع بنایا۔
لہری اپنے کیریئر کے دوران ڈراموں اور شوز میں بھی پرفارم کرتے رہے۔
معروف کامیڈین سفیر اللہ المعروف لہری 83 سال کی عمر میں 13 ستمبر 2012 کو انتقال کر گئے تھے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

نسیم شاہ نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

پڑھنے کے اگلے

وزیر اعظم کی لاپتہ افراد کیس کو حل کرنے کی یقین دہانی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔