PK Press

آرمی چیف کے تقرر کا فیصلہ دباو میں آکر نہیں کریں گے، خواجہ آصف

khawaja asif

وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کے معاملے پر کسی کے دبا میں آ کر فیصلہ نہیں کریں گے۔
امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان کے آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے متنازع بیان پرانہیں کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ متنازع بیان پر قانونی کارروائی سے قبل مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری کو متنازع بنانا کسی صورت ملک اور قوم کے مفاد میں ہیں بلکہ وہ اسے دشمنی سمجھتے ہیں۔ اتحادی حکومت میں اہم فیصلوں میں مشاورت ہوتی ہے اور فوج کی جانب سے موصول ہونے والے ناموں کو اتحادی رہنماں کے سامنے رکھا جائے گا۔جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت میں توسیع سے متعلق بات قبل از وقت اورغیرضروری ہے۔
خواجہ آصف نے واضح نے کہا کہ افغانستان میں ڈرون حملوں کے لئے پاکستان کی سرزمین استعمال نہیں ہوئی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

نہال ہاشمی اور عمران خان کا کیس ایک جیسا ہے،چیف جسٹس

پڑھنے کے اگلے

عمران نیازی پاکستان کونقصان پہنچا رہے ہیں،وزیراعظم

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔