PK Press

ملک کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہی قوم کے اصل ہیرو ہیں ، فرخ خان

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین کی مرکزی صدر ورکن قومی اسمبلی فرخ خان نے کہا ہے کہ ملک کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہی قوم کے اصل ہیرو ہیں ،
ہم شہدا کے والدین اور اہل خانہ کا بھی بے حد احترام کرتے ہیں جنہوں نے اپنے قریبی عزیزوں کی جدائی کے غم کو ہمت سے برداشت کیا،ان ہیروز، غازیوں، پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے محکموں اور انٹیلی جنس اداروں کے جوانوں کو بھی سلام جو سخت موسموں اور مخالف ماحول میں مادرِ وطن کی سرحدوں کو بیرونی اور اندرونی خطرات سے محفوظ رکھ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پارٹی قائد چودھری شجاعت حسین کی ہدایت پرصدر ق لیگ خواتین ونگ فر خ خان ، جنرل سیکرٹری فوزیہ ناز، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری آمنہ خانم اور دیگر یوم دفاع پرہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے پائلٹ طلحہ منان اوربلوچستان میں آپریشن رد الفساد کے تحت کارروائی میں شہید ہونے والے کرنل سہیل عابد عباسی شہیدکے گھر گئیں اور ان کے اہل خانہ کےساتھ وقت گزارا۔
فرخ خان نے کہا کہ پوری قوم اپنے ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے، ہماری آزادی اور امن شہداء کی بے مثال قربانیوں کے مرہون منت ہیں۔

 

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

سیلاب کی تباہ کاریاں:مزید 18 افراد لقمہ اجل، متاثرین بے یارومددگار،مسیحا کے منتظر

پڑھنے کے اگلے

چودھری شجاعت کا بڑا اقدام،سکیورٹی سکواڈ کو سیلاب زدگان کی مدد کےلئے جانے کی ہدایت

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔