PK Press

چین کا مشترکہ طور پر زپوروزئے نیوکلیئر پاور پلانٹ کی حفاظت کا مطالبہ

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے زپوروزئے نیوکلیئر پاور پلانٹ کی صورتحال پر ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا، اقوام متحدہ میں چین کے نائب نمائندے گنگ شوانگ نے بین الاقوامی جوہری توانائی ادارے کے وفد کی جانب سے موجودہ دورے میں حاصل شدہ مثبت پیش رفت پر خوشی کا اظہار کیا۔ بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق انہوں نے کہا کہ چین بین اقوامی جوہری توانائی ادارے کے ماہرین کی زاپوروزئے جوہری پاور پلانٹ میں طویل عرصے تک رہنے کی حمایت کرتا ہے، اور امید کرتا ہے کہ ماہرین جوہری تنصیبات کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل، مستحکم اور پیشہ ورانہ تکنیکی مدد فراہم کر سکتے ہیں ۔
انہوں نے ایک بار پھر تمام فریقوں سے مطالبہ کیا کہ صورتحال کی کشیدگی میں کمی کے لیے ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا جائے ، یوکرینی بحران سے پرامن طریقے سے نکلنے کی کوشش کی جائے ، مشترکہ طور پر علاقائی امن و سکون کو یقینی بنایا جائےاور عالمی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھاجائے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چین, ریاستی کونسل کا ورکنگ گروپ زلزلے سے متعلق امدادی کاموں کی رہنمائی میں مصروف

پڑھنے کے اگلے

اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی ،خطرناک گینگ گرفتار،کروڑوں روپے برآمد

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔