PK Press

بیرون ممالک سے ملنے والے تحائف، وزیراعظم نے نئی روایت قائم کر دی

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے تحائف نہ لینے کے فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا گیا،

نوٹیفکیشن کی کاپی سب نیوزنے حاصل کرلی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم کو حالیہ دوروں میں قیمتی گھڑیاں ، کف لنگ ، پین ، تسبیح سمیت دیگر تحائف ملے تھے،

وزیراعظم نے بیرون ملک سے ملنے والے تحائف وزیراعظم ہائوس میں ڈسپلے کرنے کے احکامات بھی دے دیے ،

یہ تحائف توشہ خانہ کی زیرنگرانی ہی رہیں گے،
وزیراعظم نے دوبئی اور سعودی عرب سے ملنے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کروا دیے۔
پہلے مرحلہ میں وزیراعظم ہائوس میں سعودی عرب ، یو اے ای ، قطر ، ترکی اور چین سے ملنے والے تحائف

وزیراعظم ہائوس میں ڈسپلے کیے جائیں گے،بیرونی ممالک سے ملنے والے تحائف اب عوام دیکھ سکیں گے ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ تحائف عوام کو دکھانے کا اہتمام کیا جائے تاکہ دوست ممالک کی پاکستان سے محبت سے

عوام آگاہ ہوں ،وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیراعظم ہاوس میں جگہ مختص کر دی گئی ۔
وزیراعظم ہاوس میں مختص جگہ پر یہ تحائف رکھے جائیں گے جنہیں عوام دیکھ سکیں گے
ذرائع کے مطابق توشہ خانے میں جمع کرائے گئے تحائف کی مالیت 27 کروڑ روپے ہے،وزیراعظم کو یہ قیمتی تحائف خلیجی ممالک کے دوروں کے دوران ملے تھے ،تحائف میں ہیرے جڑی دو قیمتی گھڑیاں بھی شامل ہیں ،ایک گھڑی کی مالیت 10 کروڑ اور دوسری کی قیمت 17 کروڑ بتائی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف وزیر اعلی پنجاب کے طور پر دس سال کے دوران ملنے والے تمام غیرملکی تحائف توشہ خانے میں جمع کرواتے رہے ہیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

ٹام کروز کی فلم ٹاپ گن ایک بار پھر باکس آفس پر چھاگئی

پڑھنے کے اگلے

حالیہ برسوں میں چین برازیل تعلقات میں مسلسل ترقی ہوئی ہے، چینی صدر

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔