PK Press

ممنوعہ فنڈنگ کیس: جواب جمع کرانے کیلئے پی ٹی آئی کو مزید 2 ہفتے کی مہلت مل گئی

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں جواب جمع کرانے کے لیے مزید 2 ہفتے کی مہلت دے دی۔
الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
پی ٹی آئی کے وکیل شاہ خاور الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے، ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سماعت پر ہم نے 4 ہفتے کی مہلت مانگی تھی، پی ٹی آئی غیرملکی چیپٹرز سے معلومات مانگی ہے اسے موصول ہونے میں وقت لگیگا۔
چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ دو ہفتے تو گزر گئے ہیں، ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ پہلے ہی اس کیس کی سماعت 8 سال چلی تھے۔
وکیل پی ٹی آئی شاہ خاور کا کہنا تھا کہ معلومات بہت اہم ہیں، جو پاکستانی ڈونرز ہیں ان کے نائیکاپ اور دیگر دستاویزات منگوائی ہیں۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو مزید 2 ہفتے کی مہلت دے دی، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اپنے جواب پہلے جمع کرا دیں تاکہ اگلی سماعت پر دلائل شروع ہوسکیں۔
کیس کی سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

وزیراعظم کی یادگار شہدا پر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی

پڑھنے کے اگلے

چین، جنگلات کے "سبز بینک”میں تبدیلی ،صوبہ فو جیان میں چینی صدر کی کہانی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔