PK Press

چودھری شجاعت، پرویز الہی میں اختلافات سے پارٹی کارکن پریشان ہیں ،رضوان صادق

rizwan sadiq khan

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ق)اسلام آباد کے صدر رضوان صادق خان نے کہا ہے کہ کارکن چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہی کے اختلافات سے خوش نہیں ہیں، ہم نے اپوزیشن میں متحد رہ کر حالات کا مقابلہ کیا جبکہ آج اقتدار میں قیادت تقسیم ، پارٹی ،منتشر اور کارکن بددل ہے، انسان جس کشتی پر سوار ہوتا ہے اس کی خیر مانگتا ہے، ہم ذاتی طور چودھری برادران کو ایک پیج پر دیکھنا چاہتے ہیں ۔ اتوار کو اپنے انٹرویو میں رضوان صادق خان نے کہاکہ پاکستان کی سیاست میں کئی دہائیوں تک اہم کردار ادا کرنے والے گجرات کے چودھری خاندان میں اختلافات شدت اختیار کر چکے ہیں جن کا جلد خاتمہ ضروری ہے، اس کی وجہ سے پاکستان کی سب سے وفادار جماعت مسلم لیگ ق بھی دو حصوں میں تقسیم ہو چکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ لگتاہے کہ چودھری خاندان کی تقسیم کے اثرات گجرات کی سیاست پر بھی پڑیں گے اور اس بات کا امکان بڑھ رہا ہے کہ اگلے عام انتخابات میں اسی خاندان کے افراد ہی آمنے سامنے ہوں ۔چودھری خاندان پاکستان کی سیاست میں وضع داری اور روایات کا امین ہے،چنانچہ میں اختلافات کے مہلک اثرات سامنے آئیں گے۔ چودھری خاندان کے اختلافات ہم سب کے لئے بھی بہت دکھ اور تکلیف کا باعث ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین اور پرویز الہی کارکنوں کیلے دو آنکھوں کی طرح کی طرح ہیں، ہم دونوں کی سلامتی چاہتے ہیں، حمزہ شہباز کی حمایت میں لکھے جانے والے چودھری شجاعت کے خط کی میں حمایت نہیں کرتا یہ بہت بڑا المیہ تھا جبکہ چودھری سالک حسین پر آصف علی زرداری سے ڈالر لینے کا الزام بھی مسترد کرتا ہوں، کوئی مائی کا لعل چودھری سالک حسین کو نہیں خرید سکتا۔ چودھری خاندان چودھری ظہور الہی اور چودھری منظور الہی کے دور سے پاکستان کی سیاست میں منفرد مقام اور شناخت رکھتا ہے، پاکستان اور تحریک ختم نبوت کے مشن کیلئے چودھری ظہور الہی کی خدمات تاریخ کا حصہ ہیں، مشترکہ دوستوں اور فیملی کو ایسا کردار ادا کرنا چاہیے کہ حالات پوائنٹ آف نو ریٹرن تک نہ پہنچیں ۔ رضوان صادق خان نے کہاکہ چودھری ظہور الہی اور چودھری منظور الہی کی سیاسی پارٹنر شپ آخری سانس تک چلتی رہی، اسی طرح چودھری پرویز الہی اور چودھری ظہور الہی نے بھی شاندار اننگز کھیلی ،دونوں بھائی وزیراعظم اور ڈپٹی وزیراعظم کے عہدوں تک پہنچے ،حالیہ رنجش بھی ختم ہو یہ اتحاد تیسری نسل کو منتقل ہو، چودھری سالک حسین اور چودھری مونس الہی دونوں بھائی خاندان ، جماعت اور کارکنوں کو اکھٹا کرکے آگے بڑھیں ۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند سوات ایکسپریس وے کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا

پڑھنے کے اگلے

امریکی سفارتخانہ اسلام آباد میں ملازمت کے مواقع

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔