PK Press

چین سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون بارے تیار

چین سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون بارے تیار ہے، چینی وزارت خارجہ

چین کی جانب سے 200 ٹن سبزیاں جلد از جلد پاکستان پہنچائی جائیں گی، تر جمان

بیجنگ ()
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کے بعد سے چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کررہا ہے۔

پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق تر جمان نے کہا کہ
پاکستانی فریق کی ضروریات کے مطابق، چینی حکومت نے پہلے سے فراہم کی جانے والی 100 ملین یوآن کی ہنگامی انسانی امداد کے بعد مزید 300 ملین یوآن کا اضافی امدادی سامان فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،

اس سلسلے میں قراقرم ہائی وے کے ذریعےچین کی جانب سے 200 ٹن سبزیاں جلد از جلد پاکستان پہنچائی جائیں گی۔

چائنا میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن، پاکستان کو موسم کی پیش گوئی کی معلومات اور تکنیکی مدد فراہم کرے گی۔ قدرتی آفات بے رحم ہوتی ہیں لیکن انسانوں میں ہمدردی کا جذبہ ہوتا ہے۔ چین پاکستان کے ساتھ قریبی رابطے اور تعاون کے لیے تیار ہے اور متاثرہ علاقوں میں سیلاب پر قابو پانے اور گھروں کی تعمیر نو کے لیے مختلف امدادی اقدامات پر عمل درآمد کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز میں غیرملکی تاجروں کو نئے مواقع مل رہے ہیں، رپورٹ

پڑھنے کے اگلے

30کروڑ کی چوری شدہ کار لندن سے کراچی کیسے پہنچی؟

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔