PK Press

چودھری پرویز الٰہی کو وزارت اعلی سے ہٹانے کا فیصلہ

پی ڈی ایم رہنماوں نے چودھری پرویز الٰہی کو وزارت اعلی سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا، پرویز الہی کی حکومت گرانے کیلئے آصف زرداری بھی پس پردہ متحرک ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب میں ان ہاوس تبدیلی کے معاملے پر پی ڈی ایم رہنماوں نے پرویزالہی کو وزارت اعلی سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔
حمزہ شہباز نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو لندن میں اعتماد میں لیا۔
پرویز الہی کی حکومت گرانے کیلئے آصف زرداری بھی پس پردہ متحرک ہیں جبکہ چودھری شجاعت حسین بھی پرویزالہی کی تبدیلی کیلئے پی ڈی ایم سے متفق ہوگئے ہیں۔
یاد رہے جولائی میں سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری رولنگ کیس میں پرویز الہی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دی تھی، جس کے بعد حمزہ شہباز وزیراعلی نہیں رہے تھے۔
عدالت نے چوہدری پرویز الہی کو نیا وزیراعلی قرار دیا تھا، بعد ازاں پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہی نے وزیراعلی پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

امداد ی رقم 28 ارب سے بڑھا کر 70ارب روپے کرنے کافیصلہ کیا ہے ،وزیراعظم

پڑھنے کے اگلے

لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند سوات ایکسپریس وے کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔