PK Press

عمران دوسروں کی مونچھوں کے بارے میں باتوں سے گریز کریں، طارق بشیر چیمہ

tariq bashir cheema

پاکستان مسلم لیگ ق کے سیکرٹری جنرل اور وفاقی وزیر چوہدری طارق بشیرچیمہ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دوسروں کی مونچھوں کے بارے میں الٹی سیدھی باتوں سے گریز کریں ،
وہ اس طرح کی گفتگو سے اپنے بارے میں غلط فہمیاں پیدا ہونے کا موقع فراہم کرتے ہیں،
کسی مرد کو دوسروں کی مونچھوں پر اعتراض زیب نہیں دیتا۔
بہاولپور میں عمران کے جلسے میں شرکا کی تعداد اور تقریر کے بارے میںمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جہلم، سرگودھا اورگجرات کے بعد اب بہاولپور میں بھی عمران کا جلسہ فلاپ رہا ہے ایسے ناکام جلسوں نے ثابت کیا ہے کہ
تحریک انصاف کا بلندی سے پستی کا سفر شروع ہو گیا ہے۔
عمران کو قبل ازیں آصف علی زرداری کی مونچھوں سے تکلیف محسوس ہوتی تھی جس کا وہ اپنے جلسوں میں ذکر کرتے تھے اب ان کی مونچھیں انہیں تکلیف پہنچا رہی ہیں۔ عام لوگ اسے نہیں سمجھ سکیں گے۔
انہوں نے دعویٰ کیاکہ جہلم، سرگودھا اورگجرات کے بعد اب بہاولپور میں بھی عمران کا جلسہ فلاپ رہا ہے ایسے ناکام جلسوں نے ثابت کیا ہے کہ تحریک انصاف کا بلندی سے پستی کا سفر شروع ہو گیا ہے اور اس میں تیزی آرہی ہے عوام کو پتہ چل چکا ہے کہ عمران اور اس کے ساتھی پاکستان کے دشمن ہیں وہ ملک کو پہلے ہی ناقابل تلافی گزند پہنچا چکے ہیں۔

خیال رہے گزشتہ روز بہاولپور جلسے میں عمران خان نے کہا تھا کہ "بہاولپور میں ایک بہت بڑا مونچھوں والا لوٹا ہے جو ساڑھے تین سال حکومت میں بیٹھ کر عیاشی کرتا ہے اور پھر لوٹے کا منہ ادھر چلاجاتا ہے۔آپ وعدہ کریں کہ اس لوٹے کو کسی صورت جیتنے نہیں دینا”

 

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

سیلاب متاثرین کیلئے امدادپر جاپان کے شکرگزار ہیں،چودھری سالک

پڑھنے کے اگلے

قدرتی آفت سے بد ترین بربادی کا سامنا، متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،وزیراعظم

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔