PK Press

اقوامِ متحدہ کے کنونشن برائے سمندری قانون پر دستخط کے آغاز کی 40ویں سالگرہ

()

چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے اقوامِ متحدہ کے کنونشن برائے سمندری قانون پر دستخط کے آغاز کی 40ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ بین الاقوامی سمپوزیم میں آن لائن شرکت کی۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
وانگ ای نے کہا کہ چین نے ہمیشہ اس کنونشن کی پاسداری کی ہے، کنونشن کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پوری ایمانداری سے ادا کیا ہے ،کنونشن کی سالمیت اور اس کے اختیارات کا بھرپور تحفظ کیا ہے اور کنونشن کے تنازعات کے حل کے طریقہ کار کے غلط استعمال کی مخالفت کی ہے۔
وانگ ای نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں سمندری حکمرانی کے نئے سفر کو آگے بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے، مشترکہ مستقبل کے لیے ثابت قدم رہنا چاہیے اور پائیدار سمندری ترقی کو فروغ دینا چاہیے؛ سمندری امن و سکون کو برقرار رکھنے کے لیے بات چیت اور مشاورت پر عمل درآمد کرنا چاہیے، بین الاقوامی تعاون پر قائم رہنا چاہیئے ،سمندری حیاتیاتی ماحول کی حفاظت کرنی چاہیئے؛ بین الاقوامی قانون کی حکمرانی پر عمل کرنا چاہیئے اور عالمی سمندری حکمرانی کو بہتر بنانا چاہیئے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چینی بچہ بھی پاکستانی سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے میدان میں آگیا

پڑھنے کے اگلے

چینی وزیر خارجہ کی سبکدوش ہونے والے روسی سفیر سے ملاقات

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔