PK Press

ہر سال مفت حج کرنے والا پولیس افسران کا گروہ پکڑا گیا

پولیس کے ہر سال مفت حج کرنے والے افسران،اہلکاروں کا سکینڈل کا معاملہ،آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر معاملہ کی انکوائری کا آغاز کر دیا گیا۔
اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ رضوان گوندل انکوائری افسر مقرر کر دیئے گئے
حج مشن میں شامل تمام افسران،اہلکاروں کا ریکارڈ انکوائری آفیسر کے حوالے کردیا گیا۔
انکوائری کمیٹی نے ریکارڈ کی جانچ پڑتال شروع کر دی
حج لسٹ تیار کرنے،بار بار حجاز مقدس جانے والے افسران،اہلکاروں کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
انکوائری کمیٹی لسٹ مرتب،حج پر جانے والے کے بیانات قلمبند کرے گی۔
مفت حج کرنے والے پولیس اہلکاروں اور افسران کی تعیناتیوں کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا گیا۔
انکوائری میں وزارت مذہبی امور سے بھی معلومات حاصل کی جائیں گی۔
ہر سال مفت حج مشن میں شامل اہلکار و افسران عرصہ دراز سے ایک ہی جگہ پر تعینات ہیں
خدام حجاج میں جانے والوں کو مفت حج کے ساتھ لاکھوں روپے بھی دیئے جاتے ہیں
انکوائری میں وصول رقم کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جائیں گی

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کا پہلا اجلاس، سیلابی صورتحال کا جائزہ

پڑھنے کے اگلے

چینی بچہ بھی پاکستانی سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے میدان میں آگیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔