PK Press

40لاکھ سے زیادہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کوماہانہ 25ہزار روپے دے رہے ہیں،مفتاح

miftah ismaiel

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں کہا کہ

آپ کےلئے عمران خان اہم ہوں گے ہمارے لیے ملک کا مفاد اہم ہے ،کیا آپ نے معاہدہ نہیں کیا کہ پٹرول ہر ماہ بڑھائیں گے،

عمران خان تو ملک کا قرضہ کم کرنے آئے تھے کیا قرضہ کم کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف بورڈ میٹنگ سے ایک روز پہلے اکسا رہے ہیں کہ اسے روکو،آپ آئی ایم ایف کی چھٹی کرارہے تھے یا پاکستان کی؟۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ شوکت ترین نے واضح کہا

ہم ان کو اسکاٹ فری نہیں جانے دیں گے،40لاکھ سے زیادہ متاثرہ خاندانوں کو 25ہزار روپے ماہانہ دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے ایک دن بھی پٹرول کی قلت نہیں ہونے دی، لوڈشیڈنگ ختم کی،60سے 70ارب خرچ ہوں گے مگر متاثرین کو امداد دیں گے،سیلاب سے فصلیں تباہ ہوگئیں اور آپ سیاست کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں پیاز کی آدھی سے زیادہ فصل تباہ ہوگئی ہے ،افغانستان سے تو کیا پوری دنیا سے سبزی پر ڈیوٹی ختم کردی ہے ،جن کی بیگمات انگوٹھیاںلے لیتی ہیں، زیورات لے لیتی ہیں وہ ہمیں سبق سکھائیں گے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

سب کو کہتا ہوں دیوار سے لگانے کی کوشش کی تو زخمی شیر بن جاؤں گا،عمران خان

پڑھنے کے اگلے

اداکار عابد علی کو مداحوں سے بچھڑے تین برس بیت گئے

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔