PK Press

فیفا ورلڈ کپ: یواے ای کا شائقین کیلئے ملٹی انٹری ویزا کا اعلان

fifa world cup

متحدہ عرب امارات نے قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے لیے

(27ڈالر) ملٹی انٹری ویزا کا اعلان کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حیا کارڈ کے حامل افراد یکم نومبر سے 90 دن کی مدت میں کم قیمت پرملٹی پل انٹری ٹورسٹ ویزا حاصل کرسکیں گے۔

اس پروگرام کا مقصد فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والی ملک قطر کو سپورٹ کرنا ہے،

جبکہ حکام کے پرووژن کے مطابق حیا کارڈ ہولڈرز عام قیمت پرمزید 90 دن کی مدت کے لیے ویزامیں توسیع کروا سکیں گے۔

حیا کارڈ ہولڈرز کے لیے ملٹی انٹری ٹورسٹ ویزا سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے

آن لائن دستیاب کرایا جائے گا۔ویزا سمارٹ چینلز سیکشن کے تحت پبلک سروسز کے اندر دستیاب ہوگا

اور بعد ازاں حیا کارڈ ہولڈرز کے آپشن سے حاصل کیا جاسکے گا۔ اس عمل کو مکمل کرنے کے لیے رقم کی ادائیگی اور مسافر کی تفصیلات درکار ہیں۔

ویزا سے مستثنی ممالک کے مسافر موجودہ ضابطے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سفر کرسکتے ہیں اور رہ سکتے ہیں،

ساتھ ہی ملک میں 90 دن کے قیام کی حدِ ویزا کے اجرا کی تاریخ سے شروع ہوگی۔فیفا کی ویب سائٹ پردستیاب معلومات کے مطابق حیا کارڈ قطر میں

داخلے کے ساتھ ہی اسٹیڈیم تک رسائی کی اجازت دیتا ہے، جبکہ یہ ایک ذاتی نوعیت کا کارڈ ہے،جو فیفا ورلڈ کپ کے میچوں میں شرکت کرنے والے ہر فرد کو درکار ہے۔

 

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

لازوال گیتوں کے خالق احمد راہی کو بچھڑے 20 سال ہو گئے

پڑھنے کے اگلے

حمزہ شہباز لندن سے واپس لاہور پہنچ گئے

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔