PK Press

چونترہ سپر لیگ، النور کرکٹ کلب کھرالی نے میدان مار لیا

راولپنڈی ( نیوزڈیسک)دو روزہ چونترہ سپر لیگ2022 اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ اختتام پزیر ہو۔
اس ٹورنامنٹ میں پہلا انعام 25 ہزار کیش بمعہ ٹرافی اور دوسرا انعام 10 ہزار کیش بمعہ ٹرافی تھا –
ٹورنامنٹ میں کل 26 کرکٹ ٹیمو ں نے حصہ لیا جن کے درمیان دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے ۔
فائنل میچ النور کرکٹ کلب کھرالی اور رائکا میرا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جسے النور کرکٹ کلب کھرالی نے اپنے نام کیاٹورنامنٹ کے چیف آرگنائز مرزا وسیم اور راجہ ولید تھے۔
ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی عزیر خان آف گلگت ، مرزا عدنان ایڈوکیٹ ہائ کورٹ ، مرزا عامر ، ملک شکیل، ماسٹر بشارت عبدالباسط ( گلستان کالونی) ، مرزا ساجد ، مرزا مدثر، اور مرزا یاسر تھے۔کمنٹیٹر : اویس زار ، مرزا جہانزیب تھے ،بہترین کلاڑی دانی کھرالی،بہترین باولرمحسن رئیکا میر،بہترین ایمپائر راجہ ولید اور مرزا نعیم قرار پائے۔
مہمان خصوصی نے نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں کی اہمیت پر زور دیا۔؎
انہوں نے ٹورنامنٹ میں ٹیموں کی بھرپور شرکت کو سراہتے ہوئے اس قسم کی سرگرمیوں کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے پر ذور دیتے ہوئے منتظمین کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

 

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

رہنے کے لیے گھر نہیں تھا، اپنی ترکیب سے دنیا میں نام کمایا… جانیے کے ایف سی کے مالک کے بارے میں وہ معلومات، جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

پڑھنے کے اگلے

ایشیا کپ : سری لنکا باہر، بنگلادیش سپر فور میں پہنچ گیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔