PK Press

چین پاکستان کے آفت زدہ علاقوں میں لوگوں کی حفاظت کے حوالے سے فکر مند

چینی وزارت خارجہ کی جانب پاکستان میں حالیہ سیلاب کے حوالے سےترجمان چاو لی جیان نے کہا ہےکہ پاکستان میں سیلاب کے بعد سے چین پاکستان کے آفت زدہ علاقوں میں لوگوں کی حفاظت کے حوالے سے فکر مند رہا ہے۔ چینی فضائیہ نے 3 ہزار خیموں اور دیگر انسانی امدادی سامان کی نقل و حمل کے لیے Y-20 ٹرانسپورٹ طیارہ روانہ کیا۔منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق تر جمان نے منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین پاکستان کو آفات سے نمٹنے کے امور میں امداد فراہم کرتا رہے گا۔ ہمیں یقین ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے آفت زدہ علاقوں کےافراد سیلاب پر قابو پانے اور جلد از جلد اپنے گھروں کی تعمیرِ نو میں کامیاب ہو جائیں گے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چین میں بڑے حادثات کی تعداد میں 70 فیصد سےزائد کی کمی

پڑھنے کے اگلے

بیجنگ میں چین-پاکستان ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ سیمینار کا انعقاد

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔