PK Press

بھائی تیرا چھکا نہیں بھولے گا’ میچ کے بعد مومن ثاقب کی کوہلی اور پانڈیا سے ملاقات

momin saqib

‘او بھائی مجھے مارو، مجھے مارو’ اور ‘ایک دم سے انہوں نے جذبات بدل دیے،

احساسات بدل دیے’ جیسے جملوں سے مقبول ہونے والے کامیڈین اور اداکار ثاقب مومن نے

بھارتی کرکٹرز سے ملاقات کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

مومن ثاقب اس وقت دنیا کی توجہ کا مرکز بنے تھے جب 2019 میں پاکستان ورلڈکپ میں بھارت سے ہار گیا تھا، انہوں نے اسٹیڈیم کے باہر صحافی سے گفتگو میں

منفرد طریقے سے غم کا اظہار کیا تھا۔تاہم اب کل کے میچ کے بعد مومن ثاقب نے

کافی خوشگوار موڈ میں ویرات کوہلی اور آل رانڈر ہاردک پانڈیا سے گفتگو کی۔

انہوں نے ویرات سے مصافحہ کرتے ہوئے انہیں فارم میں آنے پر مبارکباد پیش کی

اور کہا ‘ماشا اللہ آپ کی فارم واپس آگئی، آج تھوڑا اداس ہوں لیکن کوئی بات نہیں فائنل اکٹھے کھیلیں گے’۔

جواب میں سابق بھارتی کپتان نے کہا ‘کوئی بات نہیں یہ سب چلتا رہتا ہے’۔

اس کے علاوہ مومن نے ہاردک پانڈیا کو مبارکباد پیش کی اور ان سے بھی یہ ہی کہا کہ

‘فائنل میں ملاقات ہوگی’۔کیپشن میں مومن نے پانڈیا کے لیے آخری بال پر وننگ چھکا لگانے پر یہ

بھی لکھا کہ ‘بھائی تیرا چھکا نہیں بھولے گا’۔

 

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

توشہ خانہ کیس: عمران خان نے جواب جمع کرانے کیلئے پھر مہلت مانگ لی

پڑھنے کے اگلے

چینی صدر، وزیر اعظم کا پا کستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر اظہار ہمدردی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔