PK Press

سیلاب متاثرین کیلئے ترکیہ سے بھی امدادی سامان پاکستان پہنچ گیا

کراچی (نیوزڈیسک)سیلاب متاثرین کی بحالی اور ریلیف کیلئے برادر ملک ترکیہ سے بھجوایا گیا 14 ٹن امدادی سامان پاکستان پہنچ گیا۔
ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں اور سیلاب زدگان کی امداد کیلئے دوست ممالک کی جانب سے بھجوایا گیا امدادی سامان پاکستان پہنچنا شروع ہوگیا ہے، متحدہ عرب امارات کے بعد ترکیہ سے سامان پاکستان پہنچ گیا۔سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے ترکیہ سے 11 گھنٹے میں تین خصوصی طیارے امدادی سامان لیکر کراچی پہنچ چکے ہیں۔حکام کے مطابق پہلی پرواز میں 38 ٹن سامان کراچی پہنچا، جسے خرم دستگیر، صوبائی وزیر سعید غنی اور ترکش قونصلر نے وصول کیا جب کہ دوسری پرواز کی 14 ٹن سامان کے ہمراہ پاکستان آمد ہوئی، اسی طرح ترکش ایئرفورس کا تیسرا طیارہ مزید امدادی سامان لیکر صبح 7 بجے کراچی پہنچا۔حکومت ترکیہ کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے بھیجے گئے امدادی سامان میں ٹینٹ، مچھر دانیاں اور اشیا خوردونوش شامل ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات سے بھی سیلاب زدگان کی بحالی اور ریلیف کیلئے امدادی سامان کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچی تھی، جس میں خیمے، خوراک، ادویات اور دیگر اشیا ضروریہ شامل ہیں، امدادی سامان کو وفاقی وزیر برائے مںصوبہ بندی احسن اقبال نے نور خان ایئربیس پر وصول کیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے سیلاب زدگان کیلئے آئندہ چند روز میں مزید 15 طیارے امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچیں گے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

سیلاب کی تباہ کاریاں: مزید 28 اموات، مجموعی تعداد 1061،سات لاکھ سے زائد مویشی ہلاک

پڑھنے کے اگلے

توشہ خانہ کیس: عمران خان نے جواب جمع کرانے کیلئے پھر مہلت مانگ لی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔