PK Press

عالمی معیشت میں چین کی کلیدی حیثیت دیرپا ہے ،واشنگٹن پوسٹ

بیجنگ ()
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق گزشتہ دو دہائیوں کے دوران، بیجنگ نے اپنے سازگار انفراسٹرکچر اور وسیع صنعتی سپلائیز کے ساتھ عالمی صنعت کاروں کو نمایاں مواقع فراہم کیے ہیں۔ بلا شبہ، عالمی معیشت میں چین کی کلیدی حیثیت طویل عرصے تک برقرار رہے گی۔پیر کے روز ایک رپورٹ کے مطا بق سپلائی چین کے کچھ حصے چین سے الگ ہو سکتے ہیں، لیکن فی الحال کوئی بھی ملک اتنے وسیع شعبوں میں فیکٹریوں کے پیچیدہ نیٹ ورک کی تعمیر کے قریب بھی نہیں آ سکتا ہے۔حالیہ سالوں کے دوران، چین نے "ویلیو چین” کو نمایاں اہمیت دیتے ہوئے اپنی پیداوار کو اعلیٰ درجے کے آلات اور صنعتی مصنوعات کی جانب منتقل کیا ہے۔ چین نے ایک وسیع مینوفیکچرنگ سیکٹر تیار کیا ہے اور حتمی مصنوعات کے لئے اجزاء یا درمیانی مصنوعات کا ایک بڑا حصہ فراہم کیا ہے ۔چین ایسی مصنوعات کا سب سے بڑا عالمی برآمد کنندہ ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چینی کاروباری برادری کی امریکی "چِپ اینڈ سائنس ایکٹ” کی شدید مخالفت

پڑھنے کے اگلے

سیلاب کی تباہ کاریاں: مزید 28 اموات، مجموعی تعداد 1061،سات لاکھ سے زائد مویشی ہلاک

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔