PK Press

عماد وسیم کے ہاں بیٹے کی پیدائش

imad waseem

قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر عماد وسیم کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عماد وسیم نے مداحوں کو بیٹے کی پیدائش کے حوالے سے آگاہ کیا۔عماد وسیم کے بیان پر مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد کے پیغامات دیے جا رہے ہیں

اور نیک خواہشات کا اظہار کیاجا رہا ہے۔یاد رہے کہ اگست2019 میں عماد وسیم پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی ثانیہ اشفاق سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

عماد وسیم کے نکاح کی تقریب اسلام آباد کی فیصل مسجد میں سادگی کے ساتھ انجام پائی تھی جس میں دلہا دلہن کے اہلخانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔ عماد اور ثانیہ کی ایک بیٹی عنایہ بھی ہے۔

 

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

انوپم کھیر نے فلموں میں کام نہ ملنے دینے کی وجہ بتا دی

پڑھنے کے اگلے

پوپ فرانسس کی عالمی برادری سے پاکستان کی امداد کی اپیل

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔