PK Press

چینی کمپنیوں کی جانب سے پاکستانی سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے عطیات

چین کا ہنگامی امداد کی ایک نئی کھیپ کا اضافہ کرنے کا فیصلہ ، چینی سفیر
چین اور پاکستان ایک دوسرے کی ہر خوشی اور غم میں برابر شریک ہیں، نونگ رونگ
اسلام آ با د ()
این ڈی ایم اے میں سیلاب اور قدرتی آفات سے نجات کے لیے چینی کمپنیز کی جانب سے دیئے گئے عطیات، پاکستانی حکام کے حوالے کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ حالیہ دنوں پاکستان میں کئی مقامات پر شدید سیلاب آیا ہے، چین نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہنگامی امداد کی ایک نئی کھیپ کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چین اور پاکستان سچے دوست اور اچھے بھائی ہیں جو ایک دوسرے کی ہر خوشی اور غم میں برابر شریک ہیں۔ چین کو امید ہے کہ دونوں ممالک کی مشترکہ کوششوں سے پاکستان سیلاب پر قابو پانے اور جلد از جلد معمولات زندگی کو بحال کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔
آل پاکستان چائنیز انٹرپرائز ایسوسی ایشن اور 28 ممبر کمپنیوں کی جانب سے ان عطیات کے لیے تعاون کیا گیا ہے اور تمام فنڈز پاکستانی حکام کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔ آل پاکستان چائنیز انٹرپرائزز ایسوسی ایشن کے صدر یانگ جیان ڈو نے کہا کہ مختلف آفات اور چیلنجز کے پیش نظر پاکستان میں چینی کاروباری ادارے پاکستانی عوام کو مزید مدد فراہم کرنے کے لیے پاکستان میں تمام شعبہ ہائے زندگی کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چین۔یورپ ٹرینوں کی تعداد میں 900 گنا تک اضافہ

پڑھنے کے اگلے

چین میں تمام دیہی باشندوں کے لیے صاف پانی کی فراہمی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔