PK Press

نوازشریف کی وطن واپسی کے حوالے سے اہم خبر

nawaz sharif

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نوازشریف نے

وطن واپسی اور پارٹی کی تنظیم نو کے معاملے پر قانونی ٹیم سے مشاورت کی۔
نوازشریف کی جانب سے واپسی سے قبل اپنی نااہلی، سزاوں اور مقدمات کے حوالے سے عدالت سے رجوع کرنے کا امکان ہے۔

ہدایات ملنے کے بعد وکلا کی ٹیم جلد عدالت میں درخواست دائرکرے گی۔ وکلا عدالت سے نواز شریف کی ضمانت قبل از گرفتاری کے حوالے سے بھی عدالت سے رجوع کریں گے۔

نواز شریف وطن واپسی کے بعد عام پارٹی کارکنوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کریں گے،

لاہور اور اسلام آباد کو اپنی سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنائیں گے، نواز شریف پارٹی کی تنظیم نو کے سلسلے میں چاروں صوبوں کا بھی دورہ کریں گے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

عمران خان کی ضمانت قبل از وقت گرفتاری کی درخواست منظور

پڑھنے کے اگلے

پا کستان میں سیلاب سے اب تک تقریباً 800 افراد جاں بحق

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔