PK Press

چین کی فوجی مشق قومی دفاع کے لیے ایک جائز اقدام ہے ، وزارت دفاع

 

چین کی وزارت دفاع کے ترجمان کرنل تھان کہ فئی نے چین کے جزیرے تائیوان کے قریب فوجی مشق کے حوالے سے کہا کہ چینی پیپلز لبریشن آرمی کی فوجی مشقوں کا حالیہ سلسلہ کھلا، شفاف، پیشہ ورانہ اور برمحل ہے، یہ اشتعال انگیزی اور دخل اندازی کرنے والوں کے لیے انتباہی ردعمل اور قومی اقتدار اعلیٰ اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے ایک جائز اور منصفانہ اقدام ہے۔جمعرات کے روز تر جمان نے ایک یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ
امریکہ کو ون چائنا اصول کی پاسداری کرتے ہوئے آبنائے تائیوان میں کشیدگی مزید بڑھانے کے بجائے اپنی غلطیوں کی تصحیح کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہیئے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ حال ہی میں جاپان نے تائیوان کے حوالے سے امریکہ کے منفی اقدام کے تناظر میں نام نہاد "چین سے فوجی خطرے” کو ہوا دے دی ۔ یہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔ کچھ عرصے سے، جاپان نے اپنے دفاعی بجٹ میں اضافہ اور اپنی فوجی تعیناتی کو مستحکم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، جس نے خطے کے ممالک اور عالمی برادری کو انتہائی "خبردار” کیا ہے۔ ہم جاپان پر زور دیتے ہیں کہ وہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ باہمی اعتماد کو بڑھانے اور علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مزید کام کرے ۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چینی وزیر خا رجہ کی چین-جنوبی کوریا سفارتی تعلقات کے قیام کی تیسویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت

پڑھنے کے اگلے

چین کی جانب سے امریکی محکمہ تجارت کے چین مخالف اقدامات کی شدید مخالفت

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔