PK Press

میرا بلوچستان ڈوب گیا ہے ،خدارا مدد کریں ،ایوب کھوسہ کی اپیل

ayub khosa

سینئر اداکارایوب کھوسہ نے بلوچستان کے سیلاب متاثرین کے لئے مدد کی اپیل کردی۔
ایوب کھوسو نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ کے ذریعے مون سون کی بارشوں کے باعث ہونے والی تباہ کاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔

ساتھ ہی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کی درخواست بھی کی۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ لسبیلہ سے سیلاب کی وجہ سے کراچی اور کوئٹہ کا رابطہ منقتل ہو چکا ہے ۔

چھوٹے موٹے راستے بھی کٹ کررہ گئے ہیں ۔ لوگ بہت زیادہ مشکل کا شکار ہو چکے ہیںایوب کھوسو نے کہا کہ میں اپیل کرتا ہوں کہ آپ لوگوں بہت خداترس ہیں ،

بلوچستان میں سیلاب سے متاثر ہونے والوں کی مدد کریں۔ چاہیے وہ کوئٹہ ڈسٹرکٹ ہو ، ژوب ہو ، قلعہ عبداللہ ہو ،قلات یا مستونگ ہو ۔

بلوچستان بھر میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثر ہونے والوں کی مدد کریں ۔ ان کے پاس پہنچیں ، ان کے گھروں کو دوبارہ تعمیر کرنے میں ان کا ساتھ دیں ۔ ان لوگوں کی زندگی کو آسان بنائیں ، اللہ آپ کی زندگی کو آسان بنائے گا ۔ایوب کھوسہ نے اسے سے قبل بھی اپنے فیس بک اکاونٹ کی ایک ویڈیو میسج کے ذریعے بھی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کی درخواست کی تھی۔

 

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

ایشا کپ میں سری لنکا کی جرسی کا ڈیزاین تبدیل

پڑھنے کے اگلے

بات پکی ہوچکی، شادی کی جلدی ہے، جنت مرزا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔